شہید ملک عون عباس کو نشانِ امتیاز سے نواز دیا گیا
شہید ملک عون عباس
شیعیت نیوز : سانحہ ترلائی اسلام آباد میں جامع مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو اپنی جان کی پروا کیے بغیر روکنے کی کوشش کرنے والے شہید ملک عون عباس کی بہادری اور عظیم قربانی کو حکومتِ پاکستان نے قومی سطح پر سراہتے ہوئے انہیں نشانِ امتیاز سے نواز دیا۔ شہید ملک عون عباس نے دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ کر اپنی جان پر کھیلتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی اور اس دوران جامِ شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک ترین دہشتگرد گرفتار
سانحے کے بعد ملک بھر میں عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ شہید کی بے مثال بہادری کے اعتراف میں انہیں ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے کسی سے نوازا جائے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز سے نوازا جانا شہید کی قربانی اور شجاعت کا قومی سطح پر اعتراف ہے، اور ان کی قربانی دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم اور وطن و انسانیت کے دفاع کی ایک روشن مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔







