علامہ اشفاق وحیدی کی مسیحی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

17 اگست, 2026 14:51

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے راولپنڈی میں کرسچن کمیونٹی کے رہنما پاسٹر سہیل پرویز کی جانب سے مقامی چرچ میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوتا نظر آ رہا ہے۔ تقریب میں اے ڈی سی جی ڈاکٹر ملیحہ، ڈی ایس پی شکیل، پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور مقامی پاسٹرز نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ ریاض حسین نجفی کا علامہ سید عباس رضوی کی وفات پر تعزیتی پیغام

علامہ اشفاق وحیدی نے بین الاقوامی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں امن و امان کی شدید ضرورت ہے اور بعض قوتوں کی جانب سے مختلف خطوں میں جنگ مسلط کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں "کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں اور اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں” کے اصول کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس کے حصول کے لیے تمام مذاہب اور طبقات کے افراد نے قربانیاں دی ہیں، اس لیے ہمیں مل کر وطن کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

3:45 شام اگست 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔