آیت اللہ ریاض حسین نجفی کا علامہ سید عباس رضوی کی وفات پر تعزیتی پیغام
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سیکرٹری جنرل مولانا ضیاء الحسن نجفی نے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سابق صدر علامہ سید محمد عباس رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے باوفا اور دیرینہ ساتھی اور علاقے کی متحرک شخصیت تھے، جن کی مذہبی، سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عزاداری کے تحفظ کے لیے ہر قربانی کو تیار ہیں، قاسم علی قاسمی
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر اور وزیر کی حیثیت سے بھی اپنا کردار ادا کیا اور علاقے کے محروموں کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ محمد و آل محمدؐ میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خانوادے اور علاقے کے مؤمنین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔







