عزاداری کے تحفظ کے لیے ہر قربانی کو تیار ہیں، قاسم علی قاسمی
عزاداری
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے واضح کیا ہے کہ تحفظ عزاداری کے لیے احتجاج ہو یا حکومت سے مذاکرات، شیعہ علماء کونسل پر عزم اور تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی قوت اور آئین پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کونسل کے تینوں صدور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خطوط لکھے اور خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر احتجاج کا فیصلہ کیا، تاہم حکومت کی جانب سے مثبت رابطے پر 2 اور 16 اگست کو احتجاج کی کال واپس لے لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران شکست نہیں کھائے گا، لیکن خطرات ختم نہیں ہوئی، ایرانی چیف جسٹس
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے جائز مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ان پر جلد عملی اقدامات کی امید رکھتے ہیں اور 20 اگست کو دوبارہ مذاکرات کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق ہر شہری کو اپنے نظریے اور عقیدے کے مطابق عبادات و رسومات ادا کرنے کا حق ہے، مگر افسوس آج قائد اعظم کے ہم مسلک اہل تشیع پر عزاداری پر پابندیاں، ایف آئی آرز اور فورتھ شیڈول کی سختیاں عائد ہیں، تاہم ہم عزاداری کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔







