ایران شکست نہیں کھائے گا، لیکن خطرات ختم نہیں ہوئے، ایرانی چیف جسٹس

17 اگست, 2026 14:41

شیعیت نیوز : اعلیٰ عدالتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے چیف جسٹس محسن اژہ ای نے کہا کہ دہشتگرد امریکی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ جنگ میں دشمن ایرانی عوام کے عزم و ارادے کو شکست نہیں دے سکا، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ خطرات ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن آئندہ بھی سیاسی سازش، نفوذ، بدامنی، اقتصادی دباؤ اور فوجی کارروائی جیسے مختلف ذرائع استعمال کر سکتا ہے، جس کے لیے ایران کو قومی اتحاد اور داخلی یکجہتی کے ذریعے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی مزاحمت نے امریکی بحریہ کو مشکلات سے دوچار کر دیا، یو ایس ایس ابراہام لنکن 260 دن سے سمندر میں

اژہ ای نے 1953 کی ایران میں ہونے والی بغاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے عدلیہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی، بدعنوانی کے خلاف کارروائی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

3:28 شام اگست 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔