سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشتگرد گرفتار
سپاہ صحابہ
شیعیت نیوز : پاکستان رینجرز سندھ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جیکب لائن، جمشید ٹاؤن سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد عرف ڈنگر کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ کے منصور گروپ سے بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سید عباس رضوی درویش صفت، مخلص اور باعمل عالم تھے، علامہ عارف حسین واحدی
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگرد منصور نے شہزاد کو کراچی سے تنظیم کے لیے فنڈنگ جمع کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جہاں یہ رقوم ایزی پیسہ اکاؤنٹس کے ذریعے وزیرستان منتقل کی جاتی تھیں اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوتی تھیں۔ گرفتار ملزم وزیرستان جا کر منصور سے خفیہ ملاقاتیں بھی کرتا رہا، جبکہ جون 2026 میں بیرمل میں ان کی ملاقات ہوئی۔ ان تکفیری عناصر کا انجام جہنم واصل ہے۔







