سید عباس رضوی درویش صفت، مخلص اور باعمل عالم تھے، علامہ عارف حسین واحدی

16 اگست, 2026 05:14

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ سید عباس رضوی درویش صفت، مخلص اور باعمل عالم دین تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج و خدمت اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزاری۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی صدر جے ایس او کا آغا عباس رضوی کی وفات پر تعزیتی پیغام

انہوں نے کہا کہ ملی، مذہبی، سیاسی اور تنظیمی میدان میں مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں، اور ان کی وفات پوری ملت تشیع اور بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ علامہ واحدی نے بارگاہ خداوند متعال میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوار ائمہ معصومینؑ میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

6:16 صبح اگست 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔