مرکزی صدر جے ایس او کا آغا عباس رضوی کی وفات پر تعزیتی پیغام
سید فتح محمد رضوی
شیعیت نیوز : مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید فتح محمد رضوی نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ آغا سید محمد عباس رضوی کے انتقال کی المناک خبر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، احباب و رفقاء اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے باوفا، مخلص اور دیرینہ رفقاء میں شمار ہوتے تھے اور ملی و دینی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ فعال کردار ادا کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی چیف جسٹس کا دہشتگرد ٹرمپ کو سخت جواب: آبنائے ہرمز ایران کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے
سید فتح محمد رضوی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور گلگت بلتستان کے سابق صوبائی صدر کی حیثیت سے آغا سید عباس رضوی نے تنظیمی و ملی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں، نیز گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کونسل کے رکن اور انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان کے دو مرتبہ صدر کی حیثیت سے عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی شخصیت سادگی، متانت، خودداری، حق گوئی اور اصول پسندی کا عملی نمونہ تھی اور ان کی رحلت دینی و ملی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔







