مشی گن کی مسجد کے امام کا اسلاموفوبیا کے خلاف اہم پیغام

16 اگست, 2026 05:10

شیعیت نیوز : امریکہ کی ریاست مشی گن میں واقع ایسٹ لانسنگ مسجد کے امام جماعت و جمعہ، سہیل چودھری نے علاقے میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں سے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسلمان اسلاموفوبیا کا براہِ راست اور عملی طور پر سامنا کر رہے ہیں، جہاں بعض افراد رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف نعرے لگانے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی صدر جے ایس او کا آغا عباس رضوی کی وفات پر تعزیتی پیغام

چودھری کے مطابق مغربی مشی گن میں بعض سوشل میڈیا صارفین مسلمانوں کو "کینسر” اور "شرپسند” جیسے توہین آمیز القابات سے یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد تمام طبقات کے لیے اہم ہے اور خاموشی اختیار کرنے کی صورت میں یہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ مشی گن یونیورسٹی کی پروفیسر نازیتا لاجوردی، جو اسلاموفوبیا اور یہود دشمنی پر تحقیق کرتی ہیں، نے بھی مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافے کو وسیع تر رجحان قرار دیا اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کو اس کی ایک وجہ بتایا۔

5:56 صبح اگست 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔