ایرانی چیف جسٹس کا دہشتگرد ٹرمپ کو سخت جواب: آبنائے ہرمز ایران کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے
محسن اژہ ای
شیعیت نیوز : ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی اژہ ای نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے دہشتگرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آبی گزرگاہ ایران کے علاقائی اور سرحدی دائرۂ اختیار کا "ناقابلِ تنسیخ حصہ” ہے اور اس کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امام رضاؑ ورکنگ گروپ کا اجلاس، غیر ملکی زائرین کے لیے 9 منصوبوں کی منظوری
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ٹرمپ کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور قومی خودمختاری کے اصولوں کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کا جائز حق تسلیم شدہ ہے۔ محسنی اژہ ای نے کہا کہ ٹرمپ سیاسی اور عسکری میدان میں ناکامیوں کا شکار ہیں اور اپنی توجہ ایسے بیانات کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے کسی بھی قسم کے دباؤ یا مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔







