سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بیرسٹر گوہر علی خان سے تعزیتی ملاقات

15 اگست, 2026 18:10

شیعیت نیوز : قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علامہ جعفری نے بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شیعہ حقوق پامال، 79 برس سے تشدد اور عدمِ تحفظ

اس موقع پر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔ علامہ جعفری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

7:19 شام اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔