سپاہ پاسداران کے کمانڈر کا مجاہدین کو خراجِ تحسین، چھ ماہ کی جنگ میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا

15 اگست, 2026 14:56

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل احمد وحیدی نے ماہ ربیع کی آمد کے موقع پر اسلامی رزمندگان کے نام اپنے پیغام میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران جاری رہنے والی جنگ اور مزاحمت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین اسلام نے شدید گرمی اور بھاری نمی والے جنوبی علاقوں سے لے کر شمال کی بلند سرحدی چوٹیوں کی شدید سردی تک انتہائی مشکل حالات میں دفاعی اور جارحانہ کارروائیاں انجام دیں اور دہشتگرد امریکی حکومت اور دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی دنیا کی مسلح ترین فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: فریم ورک معاہدہ لبنان کا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، حزب اللہ فتح تک ڈٹی رہے گی: شیخ نعیم قاسم

جنرل وحیدی نے کہا کہ مجاہدین نے اہل بیت سے توسل اور ایثار و قربانی کے جذبے کے ذریعے آٹھ سالہ دفاع مقدس کی شاندار یادوں کو نئے انداز میں زندہ کیا۔ انہوں نے ایرانی عوام کی حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے مظلوم عوام خصوصاً فلسطین اور لبنان کے دکھ ختم ہونے اور خطے میں بڑی تبدیلیوں کے لیے حالات پہلے سے زیادہ سازگار ہو گئے ہیں۔

4:11 شام اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔