فریم ورک معاہدہ لبنان کا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، حزب اللہ فتح تک ڈٹی رہے گی: شیخ نعیم قاسم
شیخ نعیم قاسم
شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے 33 روزہ جنگ کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایک اہم خطاب میں 2006 کی جنگ کو لبنان اور پورے خطے کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے عظیم تر منصوبے کو ناکام بنا دی اور 2006 سے 2023 تک اس کے خلاف روک تھام کا توازن قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے مذاکرات کی بحالی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایرانی وزیر خارجہ
شیخ نعیم قاسم نے لبنانی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر کے مزاحمت کے ہتھیار کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات اور فریم ورک معاہدے کو "رسوائی اور ذلت” قرار دیا اور زور دیا کہ جنوبی لبنان میں لوگوں کی واپسی اور جنگ بندی کا سبب اسلام آباد مفاہمت تھی، نہ کہ فریم ورک معاہدہ۔ انہوں نے حکومت کو معاشی اور سماجی مسائل حل کرنے میں ناکامی کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا اور عہد کیا کہ مزاحمت تسلیم ہونے کو قبول نہیں کرتی اور وہ آخری دم تک لبنان کی خودمختاری کے لیے لڑے گی۔







