ولی فقیہ کا حکم حرف آخر ہے، ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

15 اگست, 2026 09:23

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امام خمینی، شہید امام خامنہ ای اور رہبر معظم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ ملک کے ثقافتی شعبے سے تعلق رکھنے والے دانشوروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ میں پورے وجود کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ میرے لیے شہید امام اور رہبر معظم انقلاب کے درمیان کوئی فرق نہیں، ولی فقیہ اور رہبر کا حکم ہی آخری اور فیصلہ کن حکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن خطے سے واپس، محورِ مقاومت کا رعب برقرار

انہوں نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای نے ہمیں شہادت، شجاعت، مزاحمت، عقلانیت اور استکبار ستیزی جیسے مفاہیم سے آشنا کیا اور ہمیں سوچنا، محبت اور درگزر کا درس دیا۔ قالیباف نے تاکید کی کہ میں پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں اور یہی میرا عقیدہ ہے کہ امام خمینی، شہید امام خامنہ ای اور موجودہ رہبر معظم انقلاب اسلامی میرے لیے ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہیں اور ولی فقیہ کا حکم حرف آخر ہے۔

10:31 صبح اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔