ایران کی جوابی کارروائی: آبنائے ہرمز امریکہ کے ٹویٹ سے نہیں کھلے گا، ناکہ بندی جاری رہے گی
کاظم غریب آبادی
شیعیت نیوز : ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے دہشتگرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی شکست کے بعد وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیں گے۔ غریب آبادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ آبنائے ہرمز پر نہ تو ٹویٹ کے ذریعے قبضہ کیا جا سکتا ہے، نہ طیارہ بردار بحری جہاز کے ذریعے، نہ کسی حکم کے اجرا سے اور نہ ہی انتخابی تقریر کے ذریعے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ کو آبنائے ہرمز میں “سانس لینے کا موقع” نہیں دے گا، ایلن آئر کا تجزیہ
انہوں نے واضح کہا کہ ایک بار ہمیشہ کے لیے حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ اب تک امریکہ کو بھاری اور اسٹریٹجک شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غریب آبادی نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز ایران کی تھی، ہے اور ایران کی ہی رہے گی اور یہ آبنائے صرف ایران کے حکم کے تحت بند اور کھولی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مخالف فریق شکست کی حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا اور خیالی تصورات سے دستبردار نہیں ہوتا، ایران اپنی ناکہ بندی جاری رکھے گا۔







