ایران امریکہ کو آبنائے ہرمز میں "سانس لینے کا موقع” نہیں دے گا، ایلن آئر کا تجزیہ

15 اگست, 2026 06:41

شیعیت نیوز : الجزیرہ سے گفتگو میں امریکی سابق سفارتکار ایلن آئر نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے یا وسیع جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کرکے دہشتگرد امریکی حکومت کو "سانس لینے کا موقع” نہیں دینا چاہتا۔ ان کے مطابق تہران موجودہ حالات میں اپنی حکمت عملی برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور امریکی انتظامیہ نہ تو سنجیدہ جوہری مذاکرات کی صلاحیت رکھتی ہے اور نہ ہی اس میں ایسی خواہش دکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد امریکی صدر اور صہیونی وزیراعظم میں اختلافات، ایران اور غزہ کی پالیسیوں پر کشیدگی

ایلن آئر نے کہا کہ واشنگٹن کی ترجیح موجودہ بحران سے نکل کر کامیابی کا تاثر دینا ہے، جبکہ ایران مسلسل ہائی الرٹ کی کیفیت میں رہنے کی تیاری کر رہا ہے اور حالیہ عسکری تقرریاں اسی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر مؤثر عملی کنٹرول رکھتا ہے اور ماضی کی طرح روزانہ بڑی تعداد میں جہازوں کی آمدورفت کی صورتحال کا فوری طور پر بحال ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

7:43 صبح اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔