تہران میں جمعہ کے خطبے میں ایران کی دفاعی کامیابیوں اور مزاحمت کے کردار پر زور

15 اگست, 2026 06:29

شیعیت نیوز : تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ قرآن کریم قیامت کو "فیصلے کے دن” کے طور پر بیان کرتا ہے، جب حق اور باطل الگ ہو جائیں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آخرت کی تیاری کو اپنی زندگی کا اہم مقصد بنائیں اور جنگی حالات میں پیغمبر اسلامؐ کی سیرت کو اپنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ایران کو مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور مخالف قوتیں نظام کی تبدیلی، دفاعی صلاحیتوں کو ختم کرنے اور جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی اپنی کوششوں میں ناکام رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایک انچ رقبہ بھی کم نہیں ہوا اور نہ ہوگا۔

خطیب جمعہ نے فلسطین اور حزب اللہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت نے ایسے نتائج حاصل کیے جو دہائیوں کے مذاکرات سے ممکن نہ تھے۔ انہوں نے بعض حلقوں کی جانب سے صرف مذاکرات پر زور دینے کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تاریخ اور مذہبی متون کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اربعین میں لاکھوں افراد کی شرکت کو مذہبی شعائر اور قومی یکجہتی کا مظہر قرار دیا اور مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت میں حالیہ تقرریوں کا خیرمقدم کیا۔

7:27 صبح اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔