عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ
شیعیت نیوز : برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے بندرگاہی شہر خصب کے قریب ایک آئل ٹینکر کو بغیر پائلٹ جہاز نے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم ٹینکر کا عملہ محفوظ ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد امریکی صدر اور صہیونی وزیراعظم میں اختلافات، ایران اور غزہ کی پالیسیوں پر کشیدگی
ادارے نے اس علاقے سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔







