دہشتگرد امریکی صدر اور صہیونی وزیراعظم میں اختلافات، ایران اور غزہ کی پالیسیوں پر کشیدگی

15 اگست, 2026 06:22

شیعیت نیوز : امریکی میڈیا آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دہشتگرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک آئندہ انتخابات کے لیے دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے وزیراعظم بنجمن نتنیاہو کی کھل کر حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران، لبنان اور غزہ سے متعلق پالیسیوں پر اختلافات نے دونوں کے تعلقات کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستان کو یومِ آزادی پر تہنیتی پیغام، دوستی اور تعاون پر زور

ذرائع کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی مراحل میں ٹرمپ کے قریبی حلقوں کو یقین تھا کہ وہ نتنیاہو کی سیاسی حمایت کریں گے، تاہم بعد میں پیدا ہونے والی صورتحال اور پالیسی اختلافات کے باعث ان کا مؤقف تبدیل ہوتا گیا۔ آکسیوس کے مطابق غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق ایک مجوزہ منصوبے پر نتنیاہو کی کھلی مخالفت دونوں کے درمیان تازہ اختلافات میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ محورِ مقاومت کی پائیداری اور حماس کی مزاحمت نے صہیونی اور امریکی منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے، اور اب یہ اختلافات خود ان کے اندرونی حلقوں میں بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔

7:27 صبح اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔