ایران میں تکفیری دہشت گردوں کے دو سیل تباہ، 4 گرفتار 2 ہلاک

13 اگست, 2026 17:33

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے سیستان و بلوچستان میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے دو آپریشنل سیلوں کو کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے قدس ہیڈکوارٹر اور پولیس فورس کے تعاون سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یزیدی سعودی رجیم کا شیعوں کے خلاف تکفیری وار، الاحساء میں وہابی گروہ کی سرگرمیاں تیز

وزارت کے مطابق خاش شہر میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 2 دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔ یہ تربیت یافتہ گروہ دشمن کی جاسوسی سروسز کی ہدایت پر صوبے میں بدامنی پھیلانے اور جنوبی علاقوں کے اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کے منصوبے پر عمل درآمد سے قبل ہی کارروائی کر دی۔ اس کے علاوہ زاہدان شہر میں اغوا اور بھتہ خوری کے 4 رکنی منظم گروہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

6:55 شام اگست 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔