یزیدی سعودی رجیم کا شیعوں کے خلاف تکفیری وار، الاحساء میں وہابی گروہ کی سرگرمیاں تیز
یزیدی سعودی رجیم
شیعیت نیوز : سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء میں یزیدی سعودی رجیم کی سرپرستی میں ایک وہابی تکفیری گروہ کی شیعوں کے خلاف سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ گروہ شیعوں کو "رافضہ” قرار دے کر انہیں تشیع ترک کرنے کی دعوت دے رہا ہے اور حضرت علیؑ و امام حسینؑ کے خلاف توہین آمیز کتابچے تقسیم کر رہا ہے، جبکہ ایک کتاب میں امام حسینؑ سے براءت اور یزید سے ہمدردی کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں یکم مارچ کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، علامہ شبیر میثمی کی خصوصی شرکت
’’مسوّرات‘‘ نامی حقوقی اکاؤنٹ کے مطابق یہ گروہ، جسے سعودی وزارتِ داخلہ سے باضابطہ اجازت حاصل ہے، امریکی اور اسرائیلی جنگی طیاروں کی ایران پر حملوں کے لیے سعودی فضائی حدود کے استعمال کے بعد الاحساء میں نمایاں طور پر متحرک ہو گیا ہے۔ گروہ کا مرکزی دفتر ریاض میں ہے اور الاحساء میں اس کی شاخ بھی سرگرم ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گروہ نے بعض تاجروں اور شخصیات کو تکفیری کتابچے فراہم کیے ہیں، جبکہ احساء کے کم از کم تین شہریوں کو تکفیری عناصر سے لفظی جھگڑے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔







