عراق سے امریکی فوجی انخلا کی حتمی تاریخ، 30 ستمبر تک

13 اگست, 2026 17:33

شیعیت نیوز : ایک اعلی امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ توقع رکھتا ہے کہ عراق کی سرزمین سے اپنی تمام فوجی موجودگی کے انخلا کا عمل 30 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد، خطے کے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کی مکمل قیادت اور ذمہ داری عراقی سکیورٹی فورسز، پیشمرگہ اور عراقی کردستان کے سکیورٹی اداروں کے سپرد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: یزیدی سعودی رجیم کا شیعوں کے خلاف تکفیری وار، الاحساء میں وہابی گروہ کی سرگرمیاں تیز

اسی سلسلے میں عراق کے وزیراعظم علی فالح الزیدی نے بھی کہا کہ 30 ستمبر عراق میں بین الاقوامی اتحاد کے مشن کے خاتمے کی حتمی اور ناقابل واپسی تاریخ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یکم اکتوبر کو عراق میں کوئی بھی غیر ملکی فوج موجود نہیں ہوگی۔

6:55 شام اگست 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔