مشہد مقدس میں امام رضاؑ کی شہادت پر لاکھوں عزاداروں کا ہجوم، حرم کی جانب پیدل روانگی

13 اگست, 2026 16:47

شیعیت نیوز : حضرت امام علی بن موسیٰ الرضاؑ کی شہادت کی مناسبت سے مشہد مقدس کی جانب جانے والے تمام راستوں پر لاکھوں عزاداروں اور اہل بیت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کا ہجوم ہے۔ گزشتہ شب سے ہی اور آج اول صبح سے ایران کے مختلف علاقوں سے آنے والے زائرین، ماتمی انجمنوں اور سینہ زنی و زنجیر زنی کے جلوسوں نے حرم امام رضاؑ کا رخ کیا، جس کے باعث مشہد مقدس کی فضا سوگ اور ماتم میں ڈوب گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قم میں شہادت امام رضاؑ کا سوگ، حضرت معصومہؑ کے روضے پر ماتمی مناظر

اس موقع پر علما، حوزات علمیہ کے اساتذہ، طلبہ اور فضلا کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں اور مشہد سے حوزوی افراد پیدل قافلوں کی صورت میں ماتمی لباس پہن کر اور سیاہ پرچم اٹھائے حرم کی جانب رواں دواں ہیں۔ عزاداروں کے لبوں پر نوحہ خوانی کے ساتھ زیارت امین اللہ اور زیارت عاشورا کی تلاوت بھی جاری ہے۔

دوسری جانب ماتمی انجمنوں، مخیر حضرات، خدام اور اہل ایمان کی جانب سے زائرین اور عزاداروں کی خدمت کے لیے شہر کے داخلی راستوں، حرم مطہر کے اطراف اور مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں موکب قائم کیے گئے ہیں، جہاں چائے، شربت، کھانے، رہائش اور دیگر رفاہی و ثقافتی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ زائرین کی غیر معمولی بھیڑ کے باعث حرم تک پہنچنے کا واحد ممکنہ راستہ پیدل چلنا ہے۔

6:01 شام اگست 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔