قم میں شہادت امام رضاؑ کا سوگ، حضرت معصومہؑ کے روضے پر ماتمی مناظر

13 اگست, 2026 16:40

شیعیت نیوز : حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مقدس شہر قم میں غم و سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں، مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مراکز میں مجالس عزا منعقد کی گئیں، جبکہ زائرین اور عزاداروں نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک میں حاضر ہو کر بی بی کو امام رضاؑ کا پرسہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں یکم مارچ کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، علامہ شبیر میثمی کی خصوصی شرکت

شہر قم، جسے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی نسبت سے ’’شہرِ اخت الرضا‘‘ بھی کہا جاتا ہے، یوم شہادت امام رضا علیہ السلام پر سیاہ پوش نظر آیا۔ گھروں، گلیوں اور مذہبی مراکز پر سوگ کے پرچم نصب کیے گئے اور ہر طرف ’’یا رضا یا رضا‘‘ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ حرم مطہر کے خدام نے مسجد امام حسن عسکریؑ سے حرم حضرت معصومہؑ تک عزاداری کا جلوس نکالا، جبکہ مراجع تقلید اور علمائے کرام کے گھروں میں بھی مجالس عزا منعقد ہوئیں۔ مسجد مقدس جمکران بھی عزاداروں سے بھرا رہا۔ مختلف علاقوں میں عوامی موکب قائم کیے گئے، جہاں زائرین میں شربت اور کھانا تقسیم کیا گیا۔

5:55 شام اگست 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔