کراچی میں یکم مارچ کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، علامہ شبیر میثمی کی خصوصی شرکت
شیعیت نیوز : خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سے علماء کے وفد کی علامہ عارف حسین واحدی سے اہم ملاقات، مذہبی، ملی اور تنظیمی امور پر گفتگو
تقریب میں یکم مارچ کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی یاد و خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر خانوادۂ شہداء میں رہبر معظم شہید اور دیگر شہداء کی جان فشانیوں کے حوالے سے تحریر و شائع ہونے والی کتب اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور شہداء کے افکار و ایثار کو قابلِ تقلید قرار دیا۔







