بحرین میں شیعہ عزاداری پر پابندیوں کے خلاف سخت ردعمل، انسانی حقوق کی تنظیم کا مطالبہ
بحرین
شیعیت نیوز : بحرین ہیومن رائٹس سوسائٹی نے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے مذہبی شعائر اور عزاداری کے جلوسوں پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور شہریوں کو آئین اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزادانہ طور پر اپنے مذہبی مراسم ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ جوادی آملی: رسولؐ کی رحلت امت کے لیے عظیم ترین مصیبت، کوئی دوسرا غم اس کے برابر نہیں
تنظیم نے اپنے بیان میں تقریباً 50 عزاداری مراکز، حسینیوں اور مذہبی انجمنوں کو ختم یا منسوخ کیے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدامات بحرین کے دستخط کردہ بین الاقوامی معاہدوں (شہری و سیاسی حقوق کا معاہدہ، انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ اور عرب انسانی حقوق کا منشور) کی خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اربعین کی زیارت میں رکاوٹیں، پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کی گرفتاریاں اور شیعہ علما کی حراستیں بھی اس منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔ تنظیم نے جعفری اوقاف کے ادارے پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حسینیوں اور مذہبی اداروں پر سکیورٹی پابندیاں ختم کی جائیں اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائے۔







