28 صفر: ایران سوگوار، رسولؐ کی رحلت اور امام حسنؑ کی شہادت پر عظیم عزاداری

12 اگست, 2026 15:40

شیعیت نیوز : 28 صفر المظفر، رحمت و مہربانی کے پیامبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی رحلت اور آپؐ کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت کی مناسبت سے پورا ایران سوگوار ہے۔ ایران بھر میں عزاداری کے جلوس اور سوگواری کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مشہدالرضا، قم اور یاسوج میں خصوصی پروگرام منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت محمد مصطفیٰؐ انسانیت کی ہدایت کا مرکز و محور امام حسنؑ سیرتِ نبوی کا عملی نمونہ تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی

اس سال 28 صفر کی عزاداری کو گزشتہ دو جنگوں اور شہدائے وطن کی یاد نے مزید سوگ کا رنگ دے دیا ہے۔ حرم مطہر رضوی میں مذہبی انجمنوں اور عزادار دستوں نے شرکت کی، جبکہ قم شہر میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہؑ کے صحنوں میں سوگ کے پرچم اور تعزیتی بینر نصب کیے گئے۔

4:53 شام اگست 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔