حضرت محمد مصطفیٰؐ انسانیت کی ہدایت کا مرکز و محور امام حسنؑ سیرتِ نبوی کا عملی نمونہ تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی

11 اگست, 2026 20:44

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے 28 صفر المظفر، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یومِ وصال اور نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یومِ شہادت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اگر عالمِ انسانیت بالعموم اور امت مسلمہ بالخصوص حضور اکرمؐ کی سنت اور سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو جائے تو روئے زمین سے تمام مشکلات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وصالِ نبویؐ کے بعد قرآن و عترت سرچشمۂ رشد و ہدایت قرار پائے اور اہل بیتؑ نے امت کی نجات کے لیے ہر معاملے میں رہنمائی فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں چہلمِ حسینؑ کا عظیم منظر: اہل سنت نے شیعوں کے ساتھ نماز ادا کی، تکفیریوں کی موت

امام حسن مجتبیٰؑ کو "کریم اہل بیت” کا لقب عطا ہوا، آپ کی شخصیت میں جود و سخا، صبر و تحمل اور عفو و درگزر کے ایسے پہلو تھے کہ دشمن بھی معترف تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ موجودہ پرفتن دور میں ہمیں فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کر سینکڑوں مشترکات کو سامنے رکھنا ہوگا اور سیرتِ نبویؐ و خاندانِ رسالتؑ پر عمل کرتے ہوئے امن، رواداری اور اخوت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، کیونکہ اسی میں ہماری دنیوی و اخروی نجات ہے۔

9:40 شام اگست 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔