ٹرمپ اچھی طرح جانتا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہے، امریکی مبصر
شیعیت نیوز : بین الاقوامی تعلقات کے معروف تجزیہ کار اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر جان مرشایمر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ہمیشہ فتح کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ حقیقت کی کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ مرشایمر نے واضح کیا کہ نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی امریکہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول رکھتے ہیں، بلکہ ایرانی افواج اس اہم آبی گزرگاہ پر مکمل تسلط رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج کا المخا اور مأرب میں سعودی اہداف پر میزائل و ڈرون حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی
امریکی تجزیہ کار نے ٹرمپ حکومت کے چار ناکام اہداف کا ذکر کیا: ایران کی جوہری افزودگی روکنے میں ناکامی، میزائل صلاحیت محدود کرنے میں ناکامی، مقاومتی محاذ کے لیے ایران کی حمایت کمزور کرنے میں ناکامی، اور نظام حکومت تبدیل کرنے میں ناکامی۔ مرشایمر کے مطابق ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت سے احمقانہ انخلا کیا اور اب ایران کے نئے مطالبات کے مقابلے میں کوئی حکمت عملی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کا ڈھانچہ عملاً تباہ ہو چکا ہے اور واشنگٹن کے علاقائی اتحاد شدید نقصان سے دوچار ہیں۔







