یمنی افواج کا المخا اور مأرب میں سعودی اہداف پر میزائل و ڈرون حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی
یحییٰ سریع
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے المخا اور مأرب کے صوبے میں تداوین کیمپ میں سعودی رجیم کے فوجیوں کے اجتماع، اسلحہ گوداموں اور کمانڈ مراکز کو بڑی تعداد میں میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مقررہ اہداف کو درست نشانہ بنایا گیا اور حملوں میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے، جن میں متعدد سعودی اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت محمد مصطفیٰؐ انسانیت کی ہدایت کا مرکز و محور امام حسنؑ سیرتِ نبوی کا عملی نمونہ تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی
یمنی فوج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی فوجی ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے یمنی فوج کے باغی اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ بیرونی فریقوں کے ساتھ تعاون سے دستبردار ہو جائیں۔







