دہشتگرد ٹرمپ کا ترکیہ میں خفیہ طیارہ تبدیل، ایران کے خوف سے ایئر فورس ون چھوڑی
ٹرمپ
شیعیت نیوز : دہشتگرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کے بعد ترکیہ کے دورے کے دوران سکیورٹی خطرے کے باعث خفیہ طور پر صدارتی طیارے ایئر فورس ون کو چھوڑ کر دوسرے طیارے کے ذریعے سفر جاری رکھا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ مشیروں نے ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل حملے کے خطرے کے پیش نظر انہیں طیارہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج کا المخا اور مأرب میں سعودی اہداف پر میزائل و ڈرون حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی
سی بی ایس نیوز کی جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ٹرمپ کو ایئرپورٹ کے سروس ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر ایئر فورس ون سے دوسرے سرکاری طیارے میں منتقل کیا گیا۔ ٹرمپ نے اعتراف کہ ان کا خیال ہے کہ جس طیارے میں وہ سوار تھے، وہی نشانہ بنایا جانے والا تھا۔ یہ واقعہ محورِ مقاومت کی بڑھتی ہوئی طاقت اور ایران کی ڈیٹرنس صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے دہشتگرد ٹرمپ کو اپنی جان کی فکر میں خفیہ آپریشن کرنے پر مجبور کر دیا۔







