راولپنڈی میں نوجوانوں کے لیے بیس روزہ شارٹ کورس کی اختتامی تقریب، کربلا زیارت کا ٹکٹ انعام

11 اگست, 2026 13:00

شیعیت نیوز : جامعہ زینبیہ راولپنڈی میں صادقین ٹرسٹ کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لیے منعقدہ بیس روزہ شارٹ کورس کی اختتامی تقریب ہوئی، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان کو کربلا کی زیارت کا ٹکٹ پیش کیا اور دیگر کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج کا سعودی اہداف پر تیسرا کامیاب حملہ، نگرانی کے بعد میزائل اور ڈرون سے بھاری نقصان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ واحدی نے کہا کہ نوجوان نسل کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نجف اشرف سے تشریف لانے والے علماء کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس شارٹ کورس کے مثبت اثرات نوجوانوں کی عملی زندگی میں ظاہر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، اس لیے ان کی تربیت پر علماء، والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

1:52 شام اگست 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔