یمنی افواج کا سعودی اہداف پر تیسرا کامیاب حملہ، نگرانی کے بعد میزائل اور ڈرون سے بھاری نقصان
یمن
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے یزیدی سعودی رجیم کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کا نیا کامیاب دور شروع کیا ہے، جس میں المخا اور دیگر علاقوں میں سعودی فوجی اجتماعات اور ہتھیاروں کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی بھاڑے کی افواج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ یمنی افواج نے ان حملوں سے قبل وسیع انٹیلیجنس اور فضائی نگرانی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ولید جنبلاط کا لبنان-اسرائیل معاہدے کو مسترد، “یکطرفہ معاہدہ، انخلاء کا کوئی ذکر نہیں، نتیجہ تباہی ہوگا”
حدیدہ بندرگاہ پر سعودی ناکہ بندی کے باعث 6,000 سے زائد کارکن روزگار سے محروم ہو چکے ہیں، جس سے یمنی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یزیدی سعودی رجیم کی جارحیت اور ناکہ بندی نے یمنی عوام کو انسانی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔







