سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک دہشت گرد جہنم واصل، 10 گرفتار
سپاہ صحابہ
شیعیت نیوز : ضلع بنوں میں ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تھانہ میریان کی حدود میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ یہ دہشت گرد ان تکفیری گروہوں کا ایک معروف رکن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کی خواتین بھی وارداتوں میں گرفتار، دوران حراست ہلاک
آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 03 میگزین اور ایک بندولیر برآمد کر لیے گئے۔ علاوہ ازیں، علاقے میں تلاشی اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے 10 مزید دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے 02 رائفلیں، 02 پستول اور 01 رپیٹر بندوق برآمد ہوئی۔







