کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کی خواتین بھی وارداتوں میں گرفتار، دوران حراست ہلاک

08 اگست, 2026 11:19

شیعیت نیوز : لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دو خواتین ہلاک ہوگئیں، جن کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ خواتین مبینہ طور پر وارداتوں میں ملوث تھیں اور ان کے خلاف لاہور اور گجرات میں نوسربازی کے متعدد مقدمات درج رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو 15 کی کال موصول ہوئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا، تاہم دورانِ حراست ان کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین کا تعلق کالعدم تکفیری گروہوں سے تھا اور وہ شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث تھیں، جس کی وجہ سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں عزادارانِ حسینؑ پر ایف آئی آر، ناصبی حکومت کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے، تاہم حتمی وجہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوگی۔ ورثا نے پولیس پر الزامات عائد کیے ہیں، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں اور مجسٹریٹ کی سربراہی میں انکوائری جاری ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی اور سپہ صحابہ جیسے تکفیری گروہ پاکستان کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور اب ان کی خواتین بھی مجرمانہ وارداتوں میں ملوث ہو رہی ہیں، جو ان کی دہشت گرد سوچ کا ایک نیا باب ہے۔

12:30 شام اگست 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔