دہشتگرد امریکہ عراقی وسائل کو ‘سرمایہ کاری’ کی آڑ میں لوٹ رہا ہے: شیخ اکرم الکعبی

10 اگست, 2026 10:18

شیعیت نیوز : عراق کی النجباء تحریک کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے عراقی تیل پر امریکی نگرانی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد امریکی حکومت عراقی وسائل کو "سرمایہ کاری” کی آڑ میں لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی عوام کو اپنے قدرتی وسائل پر مکمل کنٹرول حاصل ہونا چاہیے، اور تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی براہِ راست عراق کو ملنی چاہیے، نہ کہ امریکی بینکوں میں جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لیاقت بلوچ کی ایران کو مکہ معاہدے میں شامل کرنے کی تجویز نے تکفیریوں کے منہ پر کالک پھیر دی

شیخ الکعبی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VII سے خارج ہو چکا ہے، کو اپنے تیل کی فروخت کے طریقہ کار کا تعین کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے عراق میں امریکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو عراقی وسائل کی لوٹ مار کا ایک پردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی مزاحمت اس منصوبے کا مقابلہ کرے گی اور کسی بھی صورت میں عراقی وسائل کی چوری پر خاموش نہیں رہے گی۔

11:33 صبح اگست 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔