لیاقت بلوچ کی ایران کو مکہ معاہدے میں شامل کرنے کی تجویز نے تکفیریوں کے منہ پر کالک پھیر دی
لیاقت بلوچ
شیعیت نیوز : جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مکہ دفاعی معاہدے میں ایران، قطر، انڈونیشیا، ملائشیا اور بنگلہ دیش کو شامل کرنے کی تجویز دے کر پاکستانی تکفیری عناصر کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے۔ ان تکفیری گروہوں نے ہمیشہ ایران مخالف پروپیگنڈا کیا ہے اور سعودی رجیم کی پیروی میں مسلم ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالا ہے، مگر اب لیاقت بلوچ کے اس موقف نے ان کی دوغلی پالیسی کو عیاں کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ معاہدے میں فلسطین کو بھی شامل کیا جائے، امت مسلہ کا مطالبہ
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مکہ معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور اس میں مزید اسلامی ممالک کو شامل کرکے اسے مضبوط بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ایک اہم اسلامی ملک ہے اور اسے اس اتحاد کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ تجویز ان تکفیری عناصر کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے جو کبھی ایران کو شیعہ کہہ کر نشانہ بناتے ہیں، مگر جب فلسطین، یمن اور غزہ میں مسلمانوں کا خون بہتا ہے تو انہیں کوئی پروا نہیں ہوتی۔







