ایران میں پولٹری کی جان لیوا آنگارا بیماری کے خلاف مقامی ویکسین کامیابی کے ساتھ تیار
پولٹری
شیعیت نیوز : ایران میں پولٹری کی صنعت کو آنگارا بیماری سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ نئی ویکسین متعارف کرا دی گئی ہے۔ یہ ویکسین ایران میں گردش کرنے والے ایڈینو وائرس کی مقامی اقسام (4، 8 اور 11) کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے اور تجربات میں اس کی مؤثریت 90 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انصار اللہ کا سعودی رجیم کو سخت انتباہ، آنے والا وقت آپ کے تصور سے بھی سخت ہوگا
جہادِ دانش گاہ کے ابن سینا انسٹی ٹیوٹ نے دو سال کے دوران یہ منصوبہ مکمل کیا۔ اس سے قبل آنگارا کے خلاف استعمال ہونے والی ویکسین درآمد کی جاتی تھی جس کی مؤثریت صرف 30 فیصد تک محدود تھی، مگر نئی مقامی ویکسین نہ صرف زیادہ مؤثر ہے بلکہ اس سے زرمبادلہ کے اخراج میں بھی کمی آئے گی اور اسے بیرون ملک برآمد کرنے کی بھی صلاحیت حاصل ہے۔







