انصار اللہ کا سعودی رجیم کو سخت انتباہ، آنے والا وقت آپ کے تصور سے بھی سخت ہوگا
نصرالدین عامر
شیعیت نیوز : یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن نصرالدین عامر نے سعودی عرب اور اس سے وابستہ قوتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتظار میں جو کچھ ہے وہ تصور سے بھی آگے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں اور عناصر کو آنے والے حالات کا سامنا ایک ایسے مرحلے میں کرنا پڑے گا جو ان کے اندازوں سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی بری فوج کے کمانڈر کی سرحدی علاقوں میں آمد، دشمن کی کمزوریاں عیاں
نصرالدین عامر نے یمن کے مستقبل کو آزادی، خودمختاری، خوشحالی اور ترقی سے وابستہ قرار دیتے ہوئے مزاحمت اور جدوجہد کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی فوجی ٹھکانوں اور اسلحہ مراکز کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔







