ایرانی صدر کی رہبر انقلاب سے ملاقات، معاشی چیلنجز اور دفاعی حکمت عملی زیرِ غور
شیعیت نیوز : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز پر رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ملک کو درپیش اہم مسائل اور چیلنجز، خصوصاً عوامی معاشی ضروریات کی فراہمی، موجودہ جنگی صورتحال اور آئندہ کے امکانات، دفاعی شعبے میں پیش رفت، ریالی، زرمبادلہ اور توانائی کے وسائل کی فراہمی و انتظام، نیز بیرونی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر کا اعتراف: ایران جنگ نے امریکہ کو کمزور، ایران کو طاقتور بنا دیا
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران خطے میں اپنی دفاعی خودکفالت اور مزاحمتی پالیسیوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ صدر پزشکیان نے رہبر انقلاب کو عوامی مسائل اور اقتصادی چیلنجز سے آگاہ کیا، جبکہ دفاعی اور توانائی شعبوں میں پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔







