امریکی سینیٹر کا اعتراف: ایران جنگ نے امریکہ کو کمزور، ایران کو طاقتور بنا دیا

10 اگست, 2026 09:46

شیعیت نیوز : امریکی سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس تنازع نے امریکہ کو کمزور اور ایران کو مزید طاقتور بنا دیا ہے۔ انہوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے کسی بھی معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ حتی کہ ایک "خراب معاہدے” کی بھی حمایت کریں گے، کیونکہ موجودہ صورتحال میں جنگ کا جاری رہنا امریکہ کے لیے مزید نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ معاہدے میں فلسطین کو بھی شامل کیا جائے، امت مسلہ کا مطالبہ

مرفی نے جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام اس جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے اخراجات بھی دن بہ دن بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد ٹرمپ اس جنگ میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکہ کمزور جبکہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ ان کے مطابق اس وقت جو معاہدہ ممکن نظر آ رہا ہے، وہ "انتہائی خراب اور ناقص” ہے، تاہم جنگ کے خاتمے کے لیے یہی واحد دستیاب راستہ ہے۔

10:49 صبح اگست 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔