مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی صدر عزاداری ونگ کا سندھ زون بی کا تفصیلی دورہ، مختلف اضلاع میں عزاداری کی فعالیتوں کا جائزہ
مجلس وحدت المسلمین
شیعیت نیوز : مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے 15 تا 21 صفر المظفر تک صوبہ سندھ زون بی کے مختلف اضلاع (حیدرآباد، ماتلی، ٹنڈو محمد خان، سجاول) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین سندھ زون بی علامہ علی انور جعفری، صوبائی نائب صدر مولانا عمران میرانی اور دیگر ضلعی و صوبائی کابینہ کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ معاہدے میں فلسطین کو بھی شامل کیا جائے، امت مسلہ کا مطالبہ
دورے کے دوران مرکزی علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حیدرآباد میں عزاداری کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور کمشنر ٹنڈو محمد خان کے علاوہ متعدد سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے اضلاع کی عزاداری سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے دوستوں کی کاوشوں کو بے حد خراجِ تحسین پیش کیا۔







