ملتان میں عزادارانِ حسینؑ پر ایف آئی آر، ناصبی حکومت کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب
ملتان
شیعیت نیوز : ملتان کی پولیس نے تھانہ نیو ملتان میں عزادارانِ امام حسینؑ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرکے ناصبی حکومت کے شیعہ دشمن رویے کو واضح کر دیا ہے۔ 25 جون 2026 کو امام بارگاہ انجمن حسینیہ اقبال مہدی سے ماتمی جلوس نکالنے پر 100 سے 120 عزاداروں کے خلاف دفعات 188/290/291 اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعات 3 اور 6 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولیس کے مطابق عزاداروں نے بغیر اجازت جلوس نکالا اور لاؤڈ اسپیکر استعمال کیا، جبکہ انہیں کافی مرتبہ سمجھایا گیا مگر وہ باز نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ناصبی پنجاب حکومت کا بھکر میں عزادارانِ حسینؑ پر مقدمہ، اربعین واک جرم قرار
دوسری طرف جب جماعت اسلامی پورے ملک کو بند کر رہی ہے، سڑکیں بلاک ہیں، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مگر حکومت کو کوئی پروا نہیں۔ کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ جیسے تکفیری دہشت گرد اسلام آباد جیسے دارالحکومت میں جا کر اجتماعات کرتے ہیں اور "شیعہ کافر” کے نعرے لگاتے ہیں، مگر حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی بلکہ ان کی حمایت کرتی نظر آتی ہے۔ یہ دوغلی پالیسی ناصبی حکومت کی خباثت اور شیعہ دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ عزادارانِ حسینؑ کا جلوس ان کا آئینی اور مذہبی حق ہے، مگر حکومت انہیں مجرم قرار دے رہی ہے جبکہ حقیقی دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔







