ناصبی پنجاب حکومت کا بھکر میں عزادارانِ حسینؑ پر مقدمہ، اربعین واک جرم قرار
بھکر
شیعیت نیوز : ناصبی پنجاب حکومت نے ضلع بھکر میں اربعین حسینی کے موقع پر عزادارانِ امام حسینؑ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرکے اپنی شیعہ دشمنی کو ایک بار پھر عیاں کر دیا ہے۔ تھانہ صدر بھکر میں دفعات 290/291/188/341 کے تحت درج ایف آئی آر میں 41 نامزد عزاداروں کے علاوہ 60 سے 70 نامعلوم مرد و زن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عزاداروں نے ضلعی انتظامیہ کی پابندی کے باوجود اربعین واک نکالی اور شاہراہ کو بند کرکے عوام میں خلل ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس مقابلے میں کالعدم سپہ صحابہ کا دہشتگرد جہنم واصل
دوسری طرف جب جماعت اسلامی پورے ملک کو بند کر رہی ہے، سڑکیں بلاک ہیں، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مگر حکومت کو کوئی پروا نہیں۔ کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ جیسے تکفیری دہشت گرد اسلام آباد جیسے دارالحکومت میں جا کر اجتماعات کرتے ہیں اور شیعہ کافر کے نعرے لگاتے ہیں، مگر حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی بلکہ ان کی حمایت کرتی نظر آتی ہے۔ یہ دوغلی پالیسی ناصبی حکومت کی خباثت اور شیعہ دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ عزادارانِ حسینؑ کا جلوس ان کا آئینی اور مذہبی حق ہے، مگر حکومت انہیں مجرم قرار دے رہی ہے جبکہ حقیقی دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔







