پولیس مقابلے میں کالعدم سپہ صحابہ کا دہشتگرد جہنم واصل
سی سی ڈی
شیعیت نیوز : پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم سپہ صحابہ سے تعلق رکھنے والا بدنام زمانہ ڈاکو اور بھتہ خور اکبر کھوسہ جہنم واصل ہوگیا۔ سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان نے خفیہ اطلاع پر اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم ملزم اور اس کے گینگ نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں اکبر کھوسہ ہلاک ہوگیا، جبکہ سی سی ڈی اہلکار شہزاد احمد قریشی شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اکبر کھوسہ کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردوں کی توہین مقدس، جبکہ بچوں کے ساتھ بدکاری پر کوئی رد عمل نہیں
یاد رہے کہ اکبر کھوسہ کا تعلق کالعدم سپہ صحابہ جیسی دہشت گرد تنظیم سے تھا، جو پاکستان میں شیعہ کشی، مساجد اور امام بارگاہوں پر بمباری، اور معصوم بچوں کو شہید کرنے کے لیے بدنام ہے۔ ان یزیدی تکفیریوں کا انجام ہمیشہ جہنم واصل ہوتا ہے۔
سی سی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ منظم جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔







