شیخ قیس الخزعلی: الحشد الشعبی پر امریکی و سعودی حملہ عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی

30 جولائی, 2026 15:28

شیعیت نیوز : عصائب اہلِ حق عراق کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے الحشد الشعبی کے مراکز پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری پیغام میں شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے جلد شفا کی دعا کی۔

شیخ الخزعلی نے کہا کہ عراقی سرزمین کے اندر ایک عراقی سکیورٹی فورس کو نشانہ بنانا عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے وقت میں جب عراقی حکومت ملک کو کشیدگی سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے، یہ اقدام سکیورٹی اور سیاسی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض بیرونی ممالک، جو خود کو عراق کا اتحادی یا برادر ملک قرار دیتے ہیں، ہمارے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کریں اور ہمارے جوانوں کو شہید کر دیں، یہ صرف عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں بلکہ اس کی قومی عزت و وقار کی توہین ہے، جسے کوئی بھی غیرت مند عراقی قبول نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: الحشد الشعبی کے مراکز پر حملہ، عراق کی خودمختاری پر حملہ ہے، عراقی سابق وزیراعظم

شیخ الخزعلی نے عراق سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کے عمل کو مکمل کرنے اور جدید فضائی دفاعی نظام خریدنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عراق اپنی فضائی حدود کا مؤثر دفاع کر سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے جوان زمینی محاذ پر بھی اپنے وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر جارح قوتیں اپنی حد سے آگے بڑھیں تو انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی-سعودی مشترکہ جارحیت میں عراق بھر میں عوامی تحریک کے 20 ہیڈکوارٹرز تباہ کیے گئے تھے، جس میں 20 مجاہدین شہید اور 32 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب یمنی مسلح افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور تین طیارے لینڈ کرنے میں ناکام رہے۔ رہبرِ معظم انقلاب نے بھی حزب اللہ کو جاری پیغام میں مقاومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

4:44 شام جولائی 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔