کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کو ٹریننگ دینے والا رینجرز کیمپ حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
شیعیت نیوز : کراچی کے گلستان جوہر میں رینجرز کیمپ پر حملے میں ملوث سہولت کاروں کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا ہے۔ حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو رینجرز نے گرفتار کر لیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 27 جون کو سندھ رینجرز کی کراچی ٹرانسپورٹ کمپنی پر چار دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔
ان میں تین دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا جبکہ ایک باجوڑ کا رہائشی تھا جو 20 برس افغانستان میں رہ چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی سب انسپکٹر شہید
دہشت گردوں کے تمام ہینڈلرز افغانستان سے ہدایات دے رہے تھے۔
سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی میں نور ولی، شیر علی، سعید شاہ، جماعت الاحرار کا امیر بصیر عرف احرار اور دیگر ملوث ہیں۔
حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر ہے جسے پاکستان سے افغانستان بلا کر یہ ٹاسک دیا گیا تھا۔
رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران قاری بشیر کو گرفتار کر لیا ہے جس نے حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق تمام جرائم کا اعتراف کیا ہے۔







