عدن ایئرپورٹ فوری خالی کر دیا جائے، سعودی طیارہ اسلحہ لا رہا ہے، یحییٰ سریع
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے عدن ایئرپورٹ پر موجود تمام افراد سے فوری طور پر ایئرپورٹ خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ انتباہ اس لیے جاری کیا گیا ہے کیونکہ ایئرپورٹ پر سعودی دشمن کا ایک فوجی کارگو طیارہ موجود ہے جو یمنی قوم کے معصوم بچوں کے قتل کے لیے اسلحہ منتقل کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عدن اور لحج میں سعودی حمایت یافتہ فورسز پر بیلسٹک میزائل حملے، یمنی مسلح افواج
انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے خبردار کیا کہ سعودی قابض افواج کی جانب سے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنا اور اسے یمنی عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے لیے فوجی و لاجسٹک اڈے میں بدلنا جرم ہے، کیونکہ اس سے ایئرپورٹ اور شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں، اور یہ اقدام آل سعود کے ہوائی اڈوں پر یمنی مسلح افواج کے فیصلہ کن جواب کا سبب بن سکتا ہے۔
ادھر سیٹلائٹ تصاویر میں مشرقی سعودی عرب میں واقع راس تنورہ آئل ریفائنری میں نقصان اور آگ کے آثار دیکھے گئے ہیں، جسے یمنی مسلح افواج کے اعلان کے مطابق منگل کے روز ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا، اور بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا تھا کہ میزائل نے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا اور وہاں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، جبکہ یہ ریفائنری یومیہ تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسی کمپلیکس میں خام تیل کی برآمد کا ایک بڑا ٹرمینل بھی موجود ہے۔






