امریکہ نے مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کی خلاف ورزی کی، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اب تک اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پابندی کرتا آیا ہے، لیکن امریکہ کے نام نہاد وزیر خزانہ نے مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واشنگٹن کے وعدوں کو پامال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزارت خارجہ: امریکہ نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی، ایران بھی ذمہ داریوں سے آزاد
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی دیگر خلاف ورزیوں اور غلط اقدامات کا ہی تسلسل ہے۔
عراقچی نے زور دے کر کہا کہ حقیقت بالکل واضح ہے اور موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ دونوں فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی اپنی ذمہ داریوں پر مکمل اور باہمی طور پر عمل کریں۔







