نجف اشرف میں شہید رہبر کی تشییع: لاکھوں عراقیوں کا انسانی سمندر، خونخواہی کے نعرے
شیعیت نیوز : عراق کے عوام نے آج نجف اشرف میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی مختلف شہروں سے آنے والے عزادار مقررہ مقامات پر پہنچنا شروع ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی: امریکی صدر کے توہین آمیز بیان کا جواب ہمارا عمل ہوگا
عراقی عوام نے اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کرکے ایک بار پھر مزاحمتی محاذ کے اصولوں اور اہداف سے اپنی وفاداری اور عہد کی تجدید کی۔
حشد شعبی نے اعلان کیا ہے کہ نجف اشرف میں قائد شہید ایران کی تشییع میں شریک افراد کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
کربلا میں تشییعی مراسم میں 70 لاکھ افراد کی شرکت ریکارڈ کی گئی۔
نجف میں قائد شہید انقلاب کی تشییع کے دوران "لبیک یا سید مجتبی” کے فلک شگاف نعرے گونج اٹھے۔







